Divya Deshmukh made history: سال 2025 میں شطرنج کے میدان میں بھارت کی شاندار کامیابیاں، گرینڈ ماسٹر دیویا دیشمکھ نے رقم کی تاریخ
بھارت تیزی سے شطرنج کے میدان میں ایک مضبوط عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وشوناتھ آنند 1988 میں پہلے بھارتی گرینڈ ماسٹر بنے تھے، جبکہ آج ملک میں گرینڈ ماسٹرز کی تعداد بڑھ کر 91 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی شطرنج نہ صرف حال میں مضبوط ہے بلکہ آنے والے برسوں میں بھی عالمی سطح پر نمایاں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔





