Ibrahim Ali Khan Expresses Concern Over the CJP Protest: سی جے پی مظاہرے پر ابراہیم علی خان کا اظہارِ تشویش، طلبہ کی حمایت میں کہا- ’تعلیم کے لیے نہیں ہونا چاہیے خوف کا ماحول ‘
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اگرچہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز کو لے کر خبروں میں رہتے ہیں، لیکن اس بار وہ ایک سماجی مسئلے پر ردِعمل دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مظاہروں اور طلبہ کے احتجاج پر ابراہیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
Bollywood Stars Support Students Protest: طلبا کی حمایت میں کئی بالی ووڈ ستارے میدان میں اترے، پوجا بھٹ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، جنیلیا دیشمکھ نے اٹھائی آواز
داکارہ جنیلیا دیشمکھ نے طلبا کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی آواز بغیر کسی خوف کے، واضح اور مضبوطی سے سنی جانی چاہیے۔ نوجوان ہماری جمہوریت کی دھڑکن اور ملک کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔





