Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی مِمی کری پر بی جے پی اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ این ڈی اے کے لیڈروں نے اسے وزیراعظم کے عہدے کی توہین قرار دیا، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ تعلیم اور نوجوانوں کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے تنازع کھڑا کیا جارہا ہے۔
Uttar Pradesh Assembly Elections 2027:چینی کڑوی،سیاست میٹھی،اپوزیشن کے ہتھیارسے کیا بی جے پی کی حکمت عملی پڑے گی پھیکی؟
چینی کی بڑھتی قیمتیں ریاست میں ایک بڑے سیاسی مسئلے کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ اپوزیشن اسے بی جے پی کے خلاف اہم ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ این ڈی اے کے لیے یہ مسئلہ مشکل کھڑی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
’’دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور طلبا کو پیٹنے والوں پر کارروائی کا مطالبہ…‘‘ پانچویں دن بھی ہنگامے کی نذر ہوگیا پارلیمنٹ
اپوزیشن نے نیٹ-یوجی پیپرلیک ہونے پرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جس کے بعد مسلسل پانچویں دن پارلیمنٹ ہنگامے کی نذرہوگیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندرپردھان کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی کی معافی اورمجرموں کے خلاف کارروائی بحث کی شرائط ہیں۔ حکومت بحث چاہتی ہے، لیکن اپوزیشن جوابدہی کی بات کررہا ہے۔
INDIA Alliance Meeting: ایک پلیٹ فارم، 23 پارٹیاں اور کل ایک لٹمس ٹیسٹ… اتحاد کے دعوے کے درمیان ’انڈیا الائنس‘ میں کتنی دراڑیں؟
دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہونے والے اس اجلاس میں کانگریس صدر ملّیکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور دیگر اپوزیشن لیڈر شریک ہوں گے۔
The Opposition Faces an Existential Crisis: اپوزیشن کے سامنے وجود کا بحران… اگر بنگال جیسا حال رہا تو جمہوری سیاست کے دروازے بند ہو جائیں گے
مغربی بنگال میں حیرت انگیز بی جے پی کی جیت نے بھارتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی تصویر پیش کی ہے۔ اپوزیشن کے سامنے اب وجود کا بحران کھڑا ہو گیا ہے، کیونکہ ووٹوں کی تقسیم اور کمزور حکمتِ عملی نے بی جے پی کو برتری دلائی۔ اگر اپوزیشن نے مشترکہ قیادت اور مضبوط بیانیہ تیار نہ کیا تو سیاست کے دروازے ان کے لیے بند ہو سکتے ہیں۔
Political Temperature Rises: ایگزٹ پول سے پہلے انتخابی منظرنامہ غیر واضح، سیاسی درجۂ حرارت میں اضافہ، ریاستوں میں ووٹروں کا فیصلہ کس کے حق میں؟ رجحان کا بے صبری سے ہورہا ہے انتظار
مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری میں ووٹنگ کے بعد نظریں شام ساڑھے چھ بجے کے اوپینین پول پر مرکوز۔ جیسے ہی ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا، میڈیا ادارے اور سروے ایجنسیاں اپنے اوپینین پولز جاری کریں گی۔ یہ نتائج نہ صرف ان ریاستوں بلکہ ملک بھر کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دیں گے، جبکہ اصل فیصلہ 4 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد سامنے آئے گا۔
Electoral Reforms Issue: کانگریس اور سماج وادی پارٹی SIR کے معاملے پر قومی مفاد کے بجائے ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے: ڈاکٹر راجیشور سنگھ
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ SIR پر ووٹ بینک کی سیاست قومی مفاد سے کھلا دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی دراندازوں کو ووٹر بنانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔
Parliament Budget Session 2026: اپوزیشن نے کیا ’حکومت کی ناک میں دم‘، ہنگامہ آرائی کی نذر ہوا پارلیمنٹ کا آدھا دن، آخر کیا ہے مسئلہ؟
بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد لوک سبھا کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کی سخت سرزنش بھی کی۔ اس طرح پارلیمنٹ کا آدھا دن ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔
Chandigarh mayor election BJP won: چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں کھلا کمل، بی جے پی کے سوربھ جوشی نے سہ رخی مقابلے میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو دی شکست
چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سوربھ جوشی نے 18 ووٹ حاصل کر کے فتح درج کی، جبکہ عام آدمی پارٹی کو 11 ووٹ اور کانگریس کو 7 ووٹ ملے۔ یہ پہلا موقع تھا جب میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہاتھ کھڑا کر کے کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی پہلے ہی عددی لحاظ سے مضبوط پوزیشن میں تھی، اور عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے الگ الگ انتخاب لڑنے کے باعث بی جے پی کی جیت کو پہلے ہی یقینی مانا جا رہا تھا۔
Nitin Gadkari on Delhi Pollution: ’’مجھے دہلی میں ہو جاتی ہے الرجی…‘‘ آلودگی پر نتن گڈکری کا بیان، عام آدمی پارٹی کا طنز
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے دہلی میں بڑھتی آلودگی پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی فضاء کی وجہ سے انہیں الرجی ہو جاتی ہے۔ گڈکری کے مطابق، اس زہریلی آلودگی میں تقریباً 40 فیصد حصہ اکیلے ٹرانسپورٹ سیکٹر کا ہے۔





