Kangana Ranaut BJP Puppet Statement: کنگنا رناوت کا بڑا بیان: ’میں بی جے پی کی کٹھ پتلی نہیں، آج پارٹی میرے ساتھ ہے، کل ہو یا نہ ہو‘
اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ڈی ڈی نیوز کے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ بی جے پی کی ’کٹھ پتلی‘ نہیں ہیں اور ان کی اپنی شناخت اور نظریات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج ان کے ساتھ ہے، لیکن ضروری نہیں کہ کل بھی ساتھ ہو۔





