Delhi Government holiday announced for Chhath Puja: بہار اور پوروانچل کے لوگوں کیلئے دہلی حکومت کا تحفہ، چھٹھ پوجا پر 16 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر اور ادارے رہیں گے بند
دہلی میں بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔ ان ریاستوں کے لوگوں کے لیے چھٹھ پوجا محض ایک تہوار نہیں، بلکہ عقیدت اور روایت سے جڑا ایک اہم مذہبی تہوار ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے اس تہوار میں ورت رکھنے والے عقیدت مند ڈوبتے اور طلوع ہوتے سورج کو ارگھ دیتے ہیں۔





