PM Modi and HM Amit Shah: ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی 100ویں یومِ پیدائش پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے پیش کیا خراجِ عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کو ان کی 100ویں یومِ پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز میں آسام کی روح اور شمال مشرق کی امنگیں سمائی ہوئی تھیں، جنہیں انہوں نے پورے ملک تک پہنچایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر ہزاریکا نے اپنی موسیقی کے ذریعے بے شمار لوگوں کے خیالات اور جذبات کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا۔
PM Modi Hails Bhupen Hazarika as Icon of Unity and Integrity: ’’بھوپین دا ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے عظیم علمبردار تھے‘‘، گوہاٹی میں بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ تقریبات وزیر اعظم مودی نے عوام سے کیا خطاب
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’انھوں نے ایک خوش حال شمال مشرق کا خواب دیکھا تھا اور آج ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘





