Bharat Express DD Free Dish

bhuneshwar

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مجوزہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ بھارت کے لیے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر اور عوامی مفاد میں استعمال کا ایک طاقتور ذریعہ بن کر ابھرے گا اور یہ سمٹ ملک کو عالمی اے آئی قیادت کے صفِ اول میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وہ اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں منعقدہ بلیک سوان سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں۔

بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کے زیر اہتمام 11ویں ڈیجیٹل کانکلیو میں ڈیجیٹل تبدیلی پر ایک خصوصی پریزنٹیشن دکھائی گئی، جس میں آئی ٹی صنعت، اعلیٰ نوکرشاہوں، خاص طور پر ملک کی مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آئی ٹی سکریٹریوں نے شرکت کی