Bharat Express DD Free Dish

Bharat Taxi

احمد آباد میونسپل کارپوریشن (AMC) اور بھارت ٹیکسی کے درمیان ’لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی‘ کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت مسافروں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر AMTS، BRTS اور ٹیکسی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے ہفتہ کے روز گاندھی نگر سے گجرات میں 'بھارت ٹیکسی' سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔

کوآپریٹو ماڈل کے تحت ڈرائیور 500 روپے کے شیئر سے بنیں گے شراکت دار، تین برس میں ہر میونسپل کارپوریشن تک توسیع کا ہدف۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ ’بھارت ٹیکسی‘ کا مقصد نہ صرف سارَتھیوں کی فلاح ہے بلکہ صارفین کے ساتھ بہتر برتاؤ کو بھی یقینی بنانا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز بھارت ٹیکسی سے وابستہ ڈرائیوروں سے ملاقات کر کے انہیں اس نئے کوآپریٹو رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے بزنس ماڈل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض 500 روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ذریعے ڈرائیور نہ صرف مقررہ کرایہ حاصل کریں گے بلکہ منافع میں بھی براہ راست حصہ دار بنیں گے۔

اپنی شروعات کے بعد سے ’بھارت ٹیکسی‘ دنیا کا پہلا اور سب سے بڑا تعاون پر مبنی رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم اور دنیا کا سب سے بڑا ڈرائیور کی ملکیت والا موبیلٹی پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔ اب تک تقریباً چار لاکھ ڈرائیور ’بھارت ٹیکسی‘ پلیٹ فارم سے جڑ چکے ہیں اور دس لاکھ سے زائد صارفین رجسٹر ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ اگر مویشی پروری، زراعت اور سہکاری نظام کو یکجا کیا جائے تو تعاون کے ذریعے خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہی ماڈل دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔