Rahul Gandhi Appear in Bengaluru Special Court: سی ایم عہدہ کیلئے 2500 کروڑ کی رشوت، وزارت کیلئے 500 کروڑ کی رشوت.. عدالت نے راہل گاندھی کو کیا طلب
کرناٹک کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں 7 جون کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ ہتک عزت کا یہ مقدمہ بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے دائر کیا تھا۔ جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس نے بی جے پی کو بدعنوان قرار دینے کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کیے تھے۔