PM Modi hails Namma Metro pink line: ’’وکست کرناٹک سے وکست بھارت کی تعمیر‘‘ وزیراعظم مودی نے نما میٹرو کی پنک لائن اور بنگلورو کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سراہا
میٹرو اور وندے بھارت جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’آج شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔ اس سے ترقی یافتہ کرناٹک کی تعمیر کو نئی رفتار ملے گی اور ترقی یافتہ کرناٹک سے ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کا راستہ ہموار ہوگا۔‘‘





