Bharat Express DD Free Dish

Bazm-e-Munawwar

سماجوادی پارٹی کی ترجمان سمیہ رانا سے جب سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے اتحاد سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ اتحاد ہونے کا امکان ہے کیونکہ دونوں پارٹیوں کے سینئرلیڈران اس کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیان بازی کررہے ہیں، ان کو اس سے پرہیزکرنا چاہئے۔ ہمارے قومی صدراکھلیش یادو نے انڈیا الائنس کی پارٹیوں سے متعلق بیان بازی سے پرہیزکرنے کی ہدایت دی ہے۔