Bankra Mosque Restrictions: کولکاتا کی 130 برس قدیم بانکڑا مسجد کو ہوائی اڈے کے احاطے سے منتقل کرنے کے فیصلے پر جمعیۃ علماء ہند کا سخت احتجاج
یہ احتجاج اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ریاستی حکومت نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 130 سال سے زائد قدیم بانکڑا مسجد کو ہوائی اڈے کے احاطے سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیۃ علماء ہند (مغربی بنگال) کے صدر صدیق اللہ چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’آج بھارت کے لیے یوم سیاہ ہے۔‘‘
کولکاتا ایئرپورٹ کی 136 سالہ قدیم مسجد میں داخلہ غیر معینہ مدت کے لئے بند، مسلم طبقہ میں شدید بے چینی، سی آئی ایس ایف کی نگرانی میں لوگ ادا کرتے تھے نماز
ایئرپورٹ انتظامیہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ مسلسل بارش کے باعث مسجد تک جانے والی سڑک کونقصان پہنچا ہے، جس کی فوری مرمت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے دو دن کے لیے آمد ورفت بند کی گئی تھی اور امید ظاہر کی گئی تھی کہ اگرمرمت کا کام وقت پرمکمل ہو گیا تو پیر (13 جولائی) سے نمازیوں کو دوبارہ مسجد میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔





