RBI Amends Deposit Rules: بھارتی ریزرو بینک نے ڈپازٹ قواعد میں کی ترمیم، شفافیت اور یکسانیت بڑھانے کے لیے نئے ضوابط کا نفاذ یکم اکتوبر سے
نئے ضوابط کے مطابق تمام بینکوں کو اپنی ویب سائٹ پر مختلف اقسام کے ڈپازٹس پر دی جانے والی شرحِ سود پہلے سے شائع کرنا ہوگی۔ ہر کاروباری دن صبح 10 بجے تک یہ شرحیں جاری کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 منٹ کی رعایت دی گئی ہے، تاہم ہر صورت میں صبح 10:10 بجے تک یہ معلومات دستیاب ہونی چاہئیں۔





