Middle East Crisis: ایران کی بحرین کو ’’سخت وارننگ‘‘ کہا-’’بحرین اپنی حد میں رہے، اشتعال انگیزی ہوئی تو کی جائے گی مزید فوجی کارروائی‘‘
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ’’بحرین کو سنجیدہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ وہ اپنی حدود کو پہچانے، اپنے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلے اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کرے۔‘‘ آبنائے ہرمز کے تنازع پر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔





