PM Modi Expresses Grief Over Badaun Accident: بدایوں میں ٹریکٹر اور ای رکشہ کی ٹکر، 6 افراد ہلاک، وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا کیا اظہار
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں ملوث ٹریکٹر ریس لگا رہے تھے، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دو ٹریکٹروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Horrific Road Accident: بدایوں میں دو بسوں کے درمیان زوردار ٹکر، تین افراد ہلاک اور 12 زخمی، اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا خوفناک حادثہ
اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں اتوار کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری نجی بس اور روڈویز بس کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں افرا تفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔
Toll Booth Trial On Ganga Expressway: اڈانی انٹرپرائزز کے ذریعے تیار کردہ گنگا ایکسپریس وے پر بدایوں میں ٹول بوتھ کا کامیاب ٹرائل، فاسٹ ٹیک سے خود بخود کھلا بیریئر
اتر پردیش کی اہم ترین گنگا ایکسپریس وے پروجیکٹ میں ٹول آپریشن کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بدایوں ضلع میں کلومیٹر 146 پر قائم ٹول بوتھ کا ٹرائل آج کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ یہ ٹول بوتھ اڈانی انٹرپرائزز کے زیرِ اہتمام بنایا گیا ہے اور جدید اور اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
Lok Sabha Elections: بی جے پی اور سی ایم یوگی کی میٹنگ میں اکھلیش یادو اور ایس پی زندہ باد کے لگے نعرے-آدتیہ یادو
ایس پی لیڈر آدتیہ یادو نے دعویٰ کیا کہ بدایوں میں اب لوگ بی جے پی کے خلاف نکل آئے ہیں اور یہاں تک کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی میٹنگوں میں بھی سماج وادی پارٹی اور اکھلیش یادو زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
بدایوں میں دو نابالغ بچوں کا بے دردی سے قتل سانحہ نے ہر کسی کو دہلا دیا، آخر ملزمین نے کیوں اٹھایا اتنا بڑا قدم؟
بدایوں کی اس درندگی سے ونود کمارکے گھرمیں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کی ماں سنگیتا کا روروکربرا حال ہے۔ وہ دہاڑیں مارمارکررورہی ہیں۔ وہ تصویریں ہرکوئی نہیں د یکھ سکتا ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں مہلوک کی فیملی سے ملنے پہنچ رہے ہیں اورلوگ تسلی دے رہے ہیں۔
UP News: فائرنگ سے بدایوں لرز اٹھا، فائرنگ سے 3 جاں بحق، 7 زخمی
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ستیندر، جئے پرکاش، ریشم پال کی موت ہو گئی ہے، جبکہ امر سنگھ، مہیپال اور ہریوم زخمی ہوئے ہیں۔





