Babri Masjid Issue: کیا خانہ جنگی روکنے کے لیے چلائی گئی تھیں گولیاں؟ 1990 کے ایودھیا واقعے پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے بیان سے اتر پردیش کی سیاست گرم
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے نے 1990 میں کارسیوکوں پر گولی چلانے کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو آئین کے تحفظ اور ممکنہ خانہ جنگی کو روکنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد اتر پردیش کی سیاست میں ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔





