Urdu Conclave 2026

Azadi ka Amrit Mahotsav

وزیراعظم نے عوام سے 9 اگست سے 17 اگست تک جاری رہنے والی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر ترنگا لہرا کر لوگ ملک کے تئیں اپنے احترام، فخر اور عزم کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس دوران ’وندے ماترم‘ کے 150 شاندار برس مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ملک کی حفاظت اور آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے شہیدوں کو یاد کرنے کا پیغام دیا۔

اس سے قبل 9 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے اجتماعی عزم کو دہرانے کی اپیل کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ترنگا بھارت کے فخر کی علامت ہے اور ہر شہری کے لیے ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی مسلسل تحریک کا ذریعہ ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کی کوششیں بھارت کو ایک عالمی عظیم طاقت بنانے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسا کوئی رہنما نہیں دیکھا جس نے بھارت اور بھارتیوں کے بہتر مستقبل کے لیے اتنی انتھک محنت کی ہو۔

ادھر کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ راشد علوی نے اس قدم پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے