Bharat Express DD Free Dish

Ayatollah Khamenei Death

 ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندہ آیت اللہ حکیم الٰہی نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای خود اس تدفین تقریب میں شامل ہوکر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

ایران۔اسرائیل جنگ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد بھارت میں بھی سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے نہرو سے ان کے تعلقات کے معاملے کو اٹھایا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا کچھ کہا؟

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ بغیر کسی باضابطہ اعلان جنگ کے کسی خودمختار ملک کے سربراہ کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس اس کارروائی کی واضح طور پر مذمت کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام، مرحوم رہنما کے اہل خانہ اور دنیا بھر کی شیعہ برادری سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے تہران پر ہوئے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ان کو ہدف بنا کر قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری اور خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا: ’’امریکیوں نے ایرانی عوام کے دل میں خنجر گھونپا ہے اور ہم ان کے دل میں خنجر گھونپیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی اور امریکہ و اسرائیل یہ نہ سمجھیں کہ وہ حملہ کر کے بچ نکلیں گے۔