NEET-PG 2026: نیٹ-پی جی کا شیڈول جاری، 30 اگست کو ہوگا امتحان، آن لائن درخواستوں کا آغاز، 21 جولائی آخری تاریخ، 30 ستمبر کو نتیجہ متوقع
این بی ای ایم ایس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، نیٹ-پی جی 2026 کا انعقاد 30 اگست 2026 کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس امتحان کے لیے آن لائن درخواستوں کا عمل یکم جولائی شام 5 بجے سے شروع ہو گیا ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے۔





