PM Modi addresses the 18th International Olympiad: ہندوستان تحقیق کے میدان میں اربوں ڈالر کی کر رہا ہے سرمایہ کاری: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اٹل ٹنکرنگ لیبز میں 1 کروڑ سے زیادہ طلباء تجربات کے ذریعے STEM کے تصورات کو سمجھ رہے ہیں، جس سے سیکھنے اور اختراع کا کلچر بن رہاہے۔ علم کو قابل رسائی بنانے کے لیے، ہم نے ’ون نیشن ون سبسکرپشن‘ اسکیم شروع کی ہے، جو لاکھوں طلبہ اور محققین کو باوقار بین الاقوامی جرائد تک مفت رسائی فراہم کرتی ہے۔





