Bharat Express DD Free Dish

Assam Assembly Polls

ان نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی کو ترقی، خواتین کی طاقت اور ”وکست آسام“ کے وژن کے حق میں دیا گیا مینڈیٹ قرار دیا۔

انتخابی جلسوں میں بی جے پی کے اسٹار کیمپینر منوج تیواری کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مختلف جلسوں میں 20 سے 30 ہزار افراد نے شرکت کی، جس سے بی جے پی کارکنان میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ عوام نے جلسوں کے دوران پارٹی کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی۔

آسام کی مقامی زبان میں اس روایتی کپڑے کو گموسا کہا جاتا ہے، جو آسامیا ثقافت میں احترام، محبت اور استقبال کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ کپڑا ریاست کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے اور مقامی بُنکر اسے روایتی ہتھ کرگھوں پر تیار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی جانب سے اس کے استعمال کے بعد اس دستکاری کو نئی پہچان ملی ہے اور بُنکروں کو بھی فائدہ پہنچنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

مرکز اور آسام حکومت کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ نئی منصوبہ بندیاں ریاست میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط کریں گی اور لوگوں، خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کے لیے معیاری علاج تک رسائی کو بہتر بنائیں گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے کا آغاز 13 مارچ کو گوہاٹی سے کریں گے۔ یہاں وہ تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق مودی اس موقع پر 150 میگاواٹ کی کوپیلی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔

آسام اسمبلی الیکشن سے پہلے اے آئی یوڈی ایف صدربدرالدین اجمل نے کانگریس اوربی جے پی پرتنقید کی ہے۔ بدرالدین اجمل نے الزام لگایا کہ کانگریس، بی جے پی کی ’اے ٹیم‘ ہے اوراس کے اراکین اسمبلی پارٹی تبدیل کرکے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی 14 فروری کو گوہاٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پورے آسام سے آنے والے تقریباً ایک لاکھ بوتھ لیول کارکنان کی ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پارٹی قیادت کے مطابق یہ کانفرنس نچلی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور کارکنوں میں نیا جوش بھرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔