”بنگال کی جیت ملک کی جیت ہے، بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ووٹ نہیں چاہئے…“ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے پھر دیا مسلمانوں سے متعلق بیان
آسام اسمبلی انتخابات 2026 میں بی جے پی اتحاد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہیمنتا بسوا سرما نے جیت کا سہرا پون کھیڑا کو دیا اور نشاندہی کی کہ بنگلہ دیشی مسلمان ووٹ دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ انہوں نے بنگال میں بی جے پی کی زبردست جیت کو"ملک کی جیت" قرار دیا۔





