Bharat Express DD Free Dish

Asian Para Games 2026

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں ایشین پیرا گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی دستے سے ملاقات کریں گے۔ جاپان میں منعقدہ اس مقابلے میں بھارت نے ریکارڈ 114 تمغے جیت کر تاریخ رقم کی اور تمغوں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

30 سونے، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغے جیت کر ہندوستان نے اپنا سابقہ ریکارڈ توڑا۔ 114 تمغوں کے ساتھ ہندوستان نے نہ صرف اپنا سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ایشین پیرا گیمز میں اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور بین الاقوامی کھیلوں میں پیرا کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو بھی نمایاں کیا۔

چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ نیتیش کمار، نوین شیوکمار اور ہرویندر سنگھ سمیت کئی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو وزیراعظم نے سراہا۔

ناگویا: ہندوستان کے پیرا اولمپک اور عالمی چیمپئن سمیت انتل نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو ناگویا سٹی کے میزوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں مردوں کے جیولن تھرو مقابلے (ایف 42–ایف 44/ایف 61–ایف 64) میں گولڈ میڈل جیت کر ایشین پیرا گیمز میں اپنے گزشتہ خطاب کا کامیابی …

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارک باد دی۔ انہوں نے بے بی سہانا روی کے تاریخی کانسی کے تمغے کو نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور ثابت قدمی کی بھی ستائش کی۔

ایشین پیرا گیمز 2026 کے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل فائنل میں ہندوستانی پیرا شوٹر مونا اگروال نے سونے اور اونی لیکھرا نے چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کو دوہری کامیابی دلائی۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ہندوستان نے ان کھیلوں میں اپنے تمغوں کا کھاتہ کھولا۔