Sur Sangam concludes: اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام شاندار سہ روزہ ادبی و ثقافتی پروگرام ’’سُرسنگم‘‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
’’سُرسنگم‘‘ کے تیسرے اور آخری دن کا آغاز شاندار مشاعرے سے ہوا، جس میں ملک کے ممتاز اور سینئر شعرا نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری لیکھ راج نے مہمان فنکاروں کا استقبال کرتے ہوئے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ ’’سُر سنگم‘‘ کے تیسرے دن کے تمام پروگراموں کی نظامت کے فرائض اطہر سعید نے بخوبی انجام دیے۔





