ED Uncovers Rs 1500 Crore: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی بڑی کارروائی چار ریاستوں میں سپاری اسمگلنگ کے 1,500 کروڑ روپے کے ریکیٹ کا پردہ فاش
بینک کھاتوں، جی ایس ٹی ریٹرنز اور تجارتی ریکارڈ کی جانچ سے ای ڈی نے انکشاف کیا کہ اس منظم ریکیٹ نے 1,500 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ غیر قانونی آمدنی حاصل کی۔ آسام، میزورم، مغربی بنگال اور اتر پردیش میں 20 مقامات پر چھاپے ماری کی گئی جس میں 1.30 کروڑ روپے نقد، اہم دستاویزات ضبط اور 33 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔





