Bharat Express DD Free Dish

Anant Amabani

بھارت کے معروف صنعت کار مکیش امبانی اور ان کے بیٹے اننت امبانی نے فن لینڈ کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر اسٹب کے اعزاز میں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات کو دوستانہ تعلقات، بامعنی گفتگو اور مشترکہ اقدار کے ذریعے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ونتارا ایک تنظیم ہے، جوہاتھیوں کے بچاؤ، علاج اورزندگی بھرکی دیکھ بھال کے لئے وقف ہے۔ 998 ایکڑپرپھیلے اس ونتارا سینٹرمیں 240 سے زیادہ بچائے گئے ہاتھی موجود ہیں۔

اننت اور رادھیکا امبانی کی شادی کے موقع پر، کنیہ دان کی پرانی تقریب کے لمحات سب سے زیادہ جذباتی لمحات تھے، نیتا امبانی، چیئرپرسن، ریلائنس فاؤنڈیشن، اس موقع پر اپنے دل سے بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے سامعین کو ہندو ثقافت میں بیٹیوں کے مقام اور کنیہ دان کی رسم کی وسیع تر تعریف کے بارے میں بتایا۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔ یہ تقریب 12 جولائی کو شروع ہوگی اور 14 جولائی تک جاری رہے گی۔

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ وہ فلم آر آر آرکے آسکر جیتنے والے گانے ناٹو-ناٹو پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ پہلے انہوں نے گانے کے اصل اسٹیپس کو کاپی کیا اور پھر تینوں خانز نے اس ڈانس پرفارمنس میں اپنا اپنا انداز شامل کیا۔

مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی جلد ہی دولہا بننے جا رہے ہیں۔ اننت اپنی بچپن کی دوست رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ جوڑے کے شادی سے پہلے کے فنکشنز یکم مارچ سے شروع ہو چکے ہیں۔ امبانی اتوار کے اس عظیم الشان پروگرام …