Ekta Prakash Parv: وزیراعظم مودی نے ’ایکتا پرکاش پرو‘ کے دوران دیکھا ’آنند مٹھ‘ ڈراما، سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی ایکتا دیوس کی تقریبات کا انعقاد
تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882 میں شائع ہونے والے ناول ’آنند مٹھ‘ کو عصری انداز میں پیش کیا گیا۔ اس ناول میں مشہور قومی نغمہ ’وندے ماترم‘ بھی شامل ہے۔ یہ پروگرام ایکتا نگر میں منعقد ہونے والی دو روزہ ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ تقریبات کا حصہ تھا۔





