SC questions AMU VC’s appointment: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کی تقرری پر سپریم کورٹ نے اٹھائے سنگین سوال، شوہر کی شمولیت نے شکوک پیدا کیے، عدالت نے شفافیت پر دیا زور
ہائی کورٹ نے اگرچہ محمد گلریز کی شمولیت پر عدم اطمینان ظاہر کیا تھا، لیکن تقرری کو درست قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے عدالت عظمیٰ میں دلائل دیے کہ اگر شوہر ووٹنگ اور اجلاس میں شامل نہ ہوتے تو پروفیسر نعیمہ خاتون کا نام پانچ رکنی پینل میں شامل ہی نہیں ہوتا۔





