Today’s Youth is Amritpidhi: آج کے نوجوان ہی ہیں ’’امرت پیڑھی‘‘، 2047 تک وکست بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدل دیں گے نوجوان: وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے خاندانوں سے بھی اپیل کی کہ اگر گھر کا کوئی نوجوان منشیات کا شکار ہو جائے تو سماجی بدنامی کے خوف سے اس حقیقت کو نہ چھپایا جائے، بلکہ فوری طبی امداد اور مناسب رہنمائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا ’’اگر خاندان کا کوئی بچہ نشے کا عادی ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ امید ختم ہو گئی ہے۔ سماجی عزت کی خاطر اس مسئلے کو چھپانے کے بجائے ہر ممکن مدد حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ نوجوان کو بروقت علاج اور تعاون ملے۔‘‘




