Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Rally

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو ’وکست بھارت سنکلپ سبھا–سیوا جیوتی یاترا‘ کا بڑا پروگرام منعقد ہوگا۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ آج پڈوچیری کے کرائیکل میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی سے قبل دہلی میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں امت شاہ نے ہدایات دی تھیں کہ پڈوچیری میں درج ہونے والی ایف آئی آر مقامی زبان تمل میں بھی درج کی جائے، تاکہ عام شہریوں کو قانونی عمل سمجھنے میں آسانی ہو۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے جھارکھنڈ کے دورے سے ایک روز قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات میں ایودھیا سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سیٹوں پر جیت اور ہار ہوتی ہے، اسے رام للا کی توہین سے مت جوڑیں۔