Bharat Express DD Free Dish

Ameer Jamaat e Islami Hind

معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی  ندویؒ کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

امیر، جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے عید الاضحی کے موقع پر تمام عالم اسلام اور اہل وطن کو عیدالاضحٰی کی پر خلوص مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں  نے کہا کہ عید الاضحی، توحید کی عید ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سنت ابراہیمی کو بھی بہت ہی موئثر انداز میں پیش کیا۔

جماعت اسلامی ہند کی ماہ اپریل میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی سنگین ہوتی صورت حال ، ہندوستان کے موجودہ داخلی حالات کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی چیلنجز پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے جاری مشترکہ فوجی جارحیت کی ایک بار پھر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ تصادم کو ایک وسیع علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا جانا چاہئے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے تہران پر ہوئے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ان کو ہدف بنا کر قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف معاہدے اور اس سے متعلق سامنے آنے والی معلومات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کےامیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی بجٹ 2026–27 پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ حکومت نے میکرو اقتصادی استحکام، سرمایہ جاتی اخراجات اور مالیاتی نظم و ضبط پر زور دیا ہے، تاہم یہ بجٹ نئے روزگار پیدا کرنے ، سماجی ضروریات پورا کرنے ، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور عوامی قرض کے بڑھتے بوجھ جیسے اہم معاشی مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آتا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد منظور عالم ایک سنجیدہ عالم، دوراندیش ادارہ ساز اور ملت کے بے لوث خادم تھے۔ ان کی زندگی فکری دیانت داری، بلند اخلاقی ، دانشمندی اور ایمان و یقین سے عبارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم نے اپنی پوری زندگی فکر کی آبیاری، اداروں اور افراد کی تشکیل میں صرف کی۔