Bharat Express DD Free Dish

Ambulance

متوفی کے والد کا الزام ہے کہ کال کرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایمبولینس گاؤں پہنچی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کے عملے نے ابتدا میں ڈاکٹر کی ہدایت نہ ہونے کا جواز پیش کرتے ہوئے مریض کو آکسیجن دینے سے انکار کر دیا۔ بعد میں جب اجیت کو بمہنی کے صحت مرکز لے جایا گیا تو ڈاکٹروں کی ہدایت پر آکسیجن شروع کی گئی، لیکن اس وقت تک کافی تاخیر ہو چکی تھی۔ا

اتر پردیش کے ضلع بلیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایمبولینس کو پٹرول نہ ملنے کے باعث ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ متوفی کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

گجرات کے نوساری علاقے کو موجودہ حکومت نہیں دیکھ پائی ہے یا پھر نہیں دیکھ پارہی ہے۔ چونکہ اگر اس علاقے پرحکومت کی نظرپڑتی تو یقیناً سرکار اس علاقے میں مناسب سڑکیں تعمیر کرواتی  اور آج سڑکیں نہ  ہونے کے باعث ایمبولینس بروقت نہ پہنچنے پر کسی نوجوان  کی موت نہیں ہوتی۔