Bharat Express DD Free Dish

Allu Arjun

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کرکے، اللو ارجن نے مہلوک کے اہل خانہ کو بھی یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے بچوں کا بھی خیال رکھیں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے لیے اللو ارجن پہلی پسند نہیں تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈائریکٹر سوکمار ان تینوں اداکاروں کے بجائے کسی اور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر سری لنکا میں وجے کی وی ڈی 12 کی شوٹنگ کے دوران کلک کی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری 'جرسی' سے شہرت یافتہ گوتم تیننوری کر رہے ہیں۔

’پشپا 2: دی رول‘ کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم میتھری مووی میکرز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جب کہ فلم کا میوزک ٹی سیریز کا ہے۔ پہلے ’پشپا 2: دی رول‘ 15 اگست کو ریلیز ہونا تھی، لیکن اس کے بنانے والوں نے فلم کی تاریخ بڑھا کر 6 دسمبر کر دی۔ حالانکہ، فلم کے ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

‘پشپا 2’ نے 270 کروڑ روپے میں OTT رائٹس بیچ کر اپنے بجٹ کا نصف سے زیادہ وصول کرلیا ہے۔ دراصل کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 500 کروڑ روپے ہے۔

یہ گانا دیوی سری پرساد نے ترتیب دیا ہے اور اس کے بول چندر بوس نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو شریا گھوشال نے آواز دی ہے۔ فلم 'پشپا راج' کا پہلا ٹریک تیلگو، ہندی، تامل، کنڑ، ملیالم اور بنگالی زبانوں میں ریلیز کیا گیا۔

قبل ازیں ہفتہ کے روزایم ایل اے روی چندر کشور ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کے درمیان ملاقات کے بعد اللو ارجن نے واضح کیا کہ وہ اپنے دوست کی مدد کے لیے نندیالہ آئےہیں ۔ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات شروع ہو چکے ہیں اور لیڈروں کی ریلیوں میں انتخابی مہم چلانے والی مشہور شخصیات کے ویڈیو سامنے آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیپ فیک ویڈیوز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

میکرز نے ایک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں رشمیکا مندانا نے سبز رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔ ان کے بال بندھے ہوئے، ناک کی انگوٹھی پہنی ہوئی اور بھاری جیولری کے ساتھ 'سریولی' کا یہ لُک کافی شاندار ہے۔

اللو ارجن کی 'پشپا 2' اور پربھاس کی 'کلکی 2898 اے ڈی' کی شوٹنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ریلیز کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔