Ajit Pawar Death Case: اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ، وزیر اعلیٰ فڈنویس نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی بات
وزیر اعلیٰ فڈنویس نے مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے ایک روز قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مہایوتی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ طیارہ حادثے سے متعلق تمام شبہات دور ہوں۔ ان کے مطابق این سی پی کی جانب سے سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر مشتمل خط موصول ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے امت شاہ سے بات چیت کی۔





