جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئیشی گھوش کو بڑی راحت، عدالت نے غیرضمانتی وارٹ پر لگائی روک، دہلی پولیس پہنچی تھی سی پی آئی ایم کے دفتر
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جے این یواسٹوڈنٹس یونین کی سابق صدرآئشی گھوش کے خلاف بنگا بھون احتجاج سے متعلق ایک معاملے میں عدالتی کارروائی میں حصہ لینے میں ناکامی پرجاری کئے گئے غیرضمانتی وارنٹ پرروک لگا دی ہے۔
جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کی تلاشی میں مصروف ہے دہلی پولیس، سی پی آئی کے دفتر کی تلاشی پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ
دہلی پولیس نے منگل (28 جولائی) کوسی پی آئی (ایم) کے دفترکی تلاشی لی۔ وہ ایس ایف آئی لیڈرآئشی گھوش کی تلاش کررہے تھے، جنہوں نے جنترمنترپر طلباء کے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ دہلی پولیس کی کارروائی کا معاملہ بدھ کوراجیہ سبھا میں اٹھایا گیا۔ سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے یہ مسئلہ اٹھایا، جس کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔
BBC Documentary in JNU: جے این یو میں بی بی سی کی دستاویزی فلم دیکھ رہے طلباء پر پتھراؤ، دستاویزی فلم پر لفٹ رائٹ کی فائٹ
حکومت ہند نے گجرات فسادات پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کو وزیر اعظم مودی اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ دستاویزی فلم کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے، لیکن یہ منصفانہ نہیں ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پروپیگنڈا ہے





