Bharat Express DD Free Dish

airline news

یہ بحران جمعہ کو اس وقت شروع ہوا جب ایف اے اے نے پورے ملک میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ یعنی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کردی۔ اس کے نتیجے میں تقریباً پانچ گھنٹے تک ملک بھر میں لگ بھگ تمام پروازیں رک گئیں۔یہ پابندی 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضائی سفر میں پیدا ہونے والا سب سے طویل ملک گیر خلل تھا۔ اسے امریکہ کی تاریخ کے بدترین فضائی سفری دنوں میں سے ایک قرار دیا گیا۔

ایئرلائن نے واضح کیا کہ ڈی جی سی اے کی جانب سے جاری کردہ اس وارننگ کے ساتھ کمپنی پر نہ کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، نہ کوئی پابندی لگائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی دوسری تعزیری کارروائی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس وارننگ کا اس کی مالی حالت، کاروباری سرگرمیوں یا آپریشنز پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔

سیلبی کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ مرکز کا یہ اقدام انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے اور طیارہ سیکورٹی قوانین کے تحت طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔ سیلبی کے وکیل نے کہا کہ سول ایوی ایشن سیکیورٹی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کو سزا سے قبل درخواست گزاروں کو سننے کا موقع دینا چاہیے تھا۔

تھائی لینڈ ایئرپورٹ کے افسران نے بتایا کہ پھوکیت سے ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کو جمعہ کے روز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ اس کے بعد طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔