Delhi Govt “Manipulating” Pollution Data: دہلی حکومت آلودگی کے اعداد و شمار میں کررہی ہے ہیرا پھیری، عوام کے سامنے حقیقی اے کیو آئی پیش کیا جائے: سوربھ بھاردواج
سوربھ بھاردواج نے خبردار کیا کہ اس سطح پر پی ایم 2.5 کے باریک ذرات خون میں شامل ہو سکتے ہیں، جو دل کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور دمے کے شکار بچوں میں سانس کی ناکامی کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط اعداد و شمار پیش کرکے حکومت لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔
GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ، جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟
گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔ یہ اس منصوبے کا سب سے سخت مرحلہ ہے۔ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کے علاوہ دیگر ٹرکوں کی دہلی میں داخلے پر پابندی عائد ہوجاتی ہے۔اسکول اور کالج بند کیے جا سکتے ہیں اور آن لائن کلاسز شروع کی جا سکتی ہیں۔سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے۔حکومت طاق اور جفت نمبر والی گاڑیوں سے متعلق اسکیم بھی نافذ کرسکتی ہے۔
Delhi-NCR, the Air Quality Index: دہلی-این سی آر میں آلودگی بڑھتے ہی کیوں نافذ ہوتا ہے گریپ؟ جانئے کس مرحلے میں کون سی پابندیاں لگتی ہیں
دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر جمعہ کے روز دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جب تک گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ-1) نافذ ہے، وہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر نہ نکالیں اور حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں۔سرسا نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال اچھی نہیں ہے۔





