Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات
تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔ ان میں فرضی مصنفین کے نام، غلط تاریخی حقائق اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے معاملے میں بدعنوانی مخالف محکمے کو ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مشتبہ ناشر سے منسلک بینک کھاتوں سے تقریباً 22 لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔





