Kuwait-Delhi IndiGo flight diverted: سکیورٹی خطرے کے پیش نظر کویت سے دہلی آنے والی انڈیگو فلائٹ کی احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ
انڈیگو کی پرواز 6E-1232 بحفاظت سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ، تمام حفاظتی جانچ کے بعد طیارے کو روانگی کی اجازت۔ گزشتہ ہفتے بھی دہلی سے پونے جا رہی انڈیگو کی ایک پرواز 6E-2608، کو بم دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یہ دھمکی پونے ایئرپورٹ پر طیارے کے بیت الخلا میں ملنے والے ایک ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ کی صورت میں سامنے آئی تھی۔





