Bharat Express DD Free Dish

Agricultural Growth

23ویں قسط جاری ہونے کے بعد مستفید کسان اپنی ادائیگی کی صورتِ حال پی ایم-کسان پورٹل پر موجود ’’Know Your Status‘‘ سہولت کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسان اپنے بینک کھاتے یا پاس بک میں اندراج دیکھ کر بھی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ان کے کھاتے میں 2,000 روپے کی رقم جمع ہوئی ہے یا نہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی 11 اکتوبر کو پوسا، دہلی’پردھان منتری دھن-دھانیہ کرشی یوجنا‘ اور ’دلہن آتم‌نربھرتا مشن‘ کا  آغازکریں گے۔ اس پروگرام میں کسانوں، ایف پی اوز، کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ٹیکنالوجی میں جدت لانے والے کسانوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یہ تجارتی میلہ نہ صرف کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے گا بلکہ نوجوانوں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرے گا، اور اترپردیش کی پہچان کو صنعت، دستکاری، ثقافت اور خوراک کے ذریعے عالمی سطح پر مزید مستحکم کرے گا۔

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے 2024-25 میں فوڈ گرین کی ریکارڈ پیداوار کا سہرا مرکز کی کسان دوست پالیسیوں کو دیا، جن میں مناسب قیمتیں، نقصان کا معاوضہ اور کم شرح سود پر قرضے شامل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومتوں کی جانب سے ان پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو بھی سراہا۔