Taj Mahal: کیا تاج محل ضبط ہو جائے گا؟ آگرہ کارپوریشن نے ASI کو ایک کروڑ سے زیادہ کا ٹیکس نوٹس بھیج کر کیا خبردار
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) کے سپرٹنڈنٹ راج کمار پٹیل نے کہا کہ یادگاروں پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ہے۔ ساتھ ہی، ہم تاج محل کے لیے پانی کا ٹیکس ادا کرنے کے بھی ذمہ دار نہیں ہیں، کیونکہ اس کا کوئی تجارتی استعمال نہیں ہے۔