Tragic Road Accident in Rudraprayag: رودرپریاگ میں بھیانک سڑک حادثہ، 500 میٹر گہری کھائی میں گری بولیرو، 4 افراد ہلاک، 6 زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
موصولہ اطلاعات کے مطابق بولیرو گاڑی میں مجموعی طور پر دس افراد سوار تھے۔ یہ تمام افراد پوکھری میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران کنڈارا کے قریب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہیں رکھ سکا اور بولیرو گہری کھائی میں جا گری۔





