Bharat Express DD Free Dish

Administrative Action

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی کارکن جاگرتی مشرا سے متعلق معاملے میں ایک جونیئر انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے، افسر کے خلاف تادیبی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغربی بنگال پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) کی سربراہی میں ایس آئی ٹی اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ اب تک سی آئی ڈی 13 ٹی ایم سی اراکین اسمبلی کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تین اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 مئی کی میٹنگ ریزولوشن بک میں موجود دستخط ان کے نہیں ہیں۔

5 جون کو کدم کواں تھانے میں معروف ماہر تعلیم فیصل خان جو ’خان سر‘ کے نام سے مہشور ہیں اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 109 (اکسانا یا معاونت کرنا) اور آرمس ایکٹ کی دفعات 25(9)، 27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ان خلاف ورزی کرنے والوں، ان کے مدد گاروں اور بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے گئے ہیں جن میں قید کی سزائیں، ایک لاکھ ریال تک جرمانے، خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر، اور غیر ملکیوں کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کر کے دس سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی شامل ہے