Urdu Conclave 2026

Aditi Rao Hydari Statement

فلم کی ریلیز کے موقع پر ادیتی راؤ حیدری نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گاندھی ٹاکس‘ ایک سائلنٹ فلم ہے، جسے سب نے مل کر محبت اور خلوص کے ساتھ تخلیق کیا ہے۔

ہدایت کار کشور پانڈورنگ کی اس فلم میں ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ وجے سیتوپتی، اروند سوامی اور سدھارتھ جادھو اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی شہرۂ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ ’گاندھی ٹاکس‘ 30 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔