Urdu Conclave 2026

Adani University

اڈانی یونیورسٹی میں بی ٹیک اور انٹیگریٹڈ پروگرام کے نئے طلبہ کے لیے ’انڈکشن پروگرام 2026‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم اور صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیات نے طلبہ کو اختراع (انوویشن)، قیادت اور مستقبل کی مہارتوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

اڈانی یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن یعنی جلسۂ تقسیمِ اسناد تقریب 6 دسمبر کو ہوگی۔ ڈاکٹر پریتی اڈانی طلباء سے خطاب کریں گی۔ لائیو اسٹریم صبح 10:45 بجے سے دیکھی جا سکے گی۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امیش ویاس نے کہا کہ اڈانی یونیورسٹی آئندہ نسل کے انجینئرز اور موجدین کو اشتراک، تخلیقی صلاحیت اور سماجی اثر پذیری کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت کی قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 کے مطابق تیار کیے گئے یہ مربوط پروگرام اڈانی یونیورسٹی کے اس وژن کی عکاسی کرتے ہیں ،جو سائنسی فہم، کثیر شعبہ جاتی تعلیم اور حقیقی دنیا میں ٹیکنالوجی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے میدان میں قیادت کو فروغ دیتا ہے۔

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا کانووکیشن منعقد کیا اور تحقیق کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔