Bharat Express DD Free Dish

Adani Kutch Copper Plans

اڈانی گروپ کی ’کچھ کاپر‘ (Kutch Copper) کو باوقار ’کاپر مارک‘ (Copper Mark) سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے۔ یہ تانبے کی پیداوار کے شعبے میں یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل کرنا اور ماحول دوست پیداواری نظام کو فروغ دینا ہے۔

صنعتی سرگرمیوں کے علاوہ کچھ کاپر صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع اور سماجی ترقی سے متعلق کمیونٹی منصوبوں کی بھی حمایت کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق اڈانی گروپ نے اس منصوبے کے لیے 1.2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔ گروپ کا ماننا ہے کہ ملک میں تانبے کی پیداوار بڑھانا ہندوستان کے گرین انفراسٹرکچر کی توسیع اور 2070 تک نیٹ زیرو اخراج کا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔