Bharat Express DD Free Dish

Adani Group company

کمپنی نے بتایا کہ اس سہ ماہی میں ایک بڑا اسٹریٹجک فیصلہ کرتے ہوئے اے سی سی لمیٹڈ اور اورینٹ سیمنٹ لمیٹڈ کے امبوجا سیمنٹس میں انضمام کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے ایک متحد ’’ون سیمنٹ پلیٹ فارم‘‘ وجود میں آیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام سے ترقی کی رفتار، آپریشنل صلاحیت، سرمایہ کاری کی افادیت اور طویل مدتی قدر میں اضافہ ہوگا۔

مکر سنکرانتی کے موقع پر اڈانی الیکٹرسٹی نے بدھ کے روز ممبئی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب پتنگ نہ اُڑائیں، کیونکہ یہ عمل انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

اڈانی گروپ کی توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گروپ کی دو کمپنیوں اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ اور اڈانی پاور نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ انہیں حکومتِ آسام کی جانب سے کل 63 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دو وسیع توانائی منصوبوں کے لیے لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

بھارت کے صنعتی شعبے میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا اڈانی گروپ کا 30 ہزار کروڑ روپے کا بھاگلپور پاور پروجیکٹ نہ صرف بہار کی توانائی کی تصویر بدلے گا بلکہ ریاست کی صنعتی، روزگار اور معاشی ترقی میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ بہار کے 13.5 کروڑ عوام کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولنے والا ہے۔

جی ایس ٹی اصلاحات کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے گاہکوں کو اڈانی سیمنٹ کے پریمیم مصنوعات خریدنے میں سہولت ملی ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو سال بہ سال بنیاد پر 28 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 5,932 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔