Bharat Express DD Free Dish

Actor

وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی گڈ گورننس اور عوامی خدمات کی ستائش کی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار انل کپور ایک نئے کوئز شو ’انڈیا کے ٹاپ ون پرسینٹ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ اس شو میں عام معلومات کے بجائے شرکاء کی کامن سینس، ذہانت، مشاہدے اور منطقی سوچ کو آزمایا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ شو کے فاتح کو ایک کروڑ روپے تک کا انعام جیتنے کا موقع ملے گا۔

پرکاش راج نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کا جنم اسی انتخابی حلقے میں ہوا اور وہ طویل عرصے سے اسی علاقے میں رہتے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تعلیم، اسکول، کالج اور تھیٹر سے متعلق کام بھی اسی علاقے میں ہوا ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اسی انتخابی حلقے سے لوک سبھا کا انتخاب لڑ چکے ہیں۔ ان کے مطابق، ’’کھیل شروع ہو گیا ہے۔

جھارکھنڈ میں جے پی ایس سی (جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن) اور جے ایس ایس سی (جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن) کی بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ تحریک کو اب بالی ووڈ اداکار عمران خان کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج کرنے والے طلبہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی آواز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

ساؤتھ انڈسٹری کے معروف اداکار دھنوش نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی نیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ سال 2024 میں جب انہیں ایک ساتھ دو نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا تو سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت انہوں نے اس معاملے پر زیادہ کچھ نہیں کہا تھا، لیکن اب پہلی بار کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف موسیقار انو ملک نے ہندی سنیما کو کئی لازوال نغمے دیے ہیں، جو آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اب انہوں نے اپنی مقبول تخلیق’دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ہیں‘ سے جڑی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی اداکاری اور تاثرات کی بھرپور تعریف کی ہے۔

سی جے پی مظاہروں کے درمیان سلمان خان نے طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار عادل حسین ہر بار پردۂ سیمیں پر ایسے کردار نبھاتے ہیں جو معاشرے اور رشتوں کی گہرائی کو اجاگر کرتے ہیں۔ اب وہ اپنی نئی فلم 'میکس، من اینڈ میاؤزاکی' میں ایک ایسے سخت گیر والد کا کردار ادا کر رہے ہیں جو نظم و ضبط کو زندگی کا سب سے اہم اصول سمجھتا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں سرجری، اسپتال میں داخل ہونے اور آئی سی یو میں گزارے گئے لمحات کا ذکر کیا، جس کے بعد ان کے مداح ان کی صحت کو لے کر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تاہم، بگ بی اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس آ چکے ہیں، لیکن انہوں نے اب تک نہ تو سرجری کی وجہ بتائی ہے اور نہ ہی اپنی بیماری سے متعلق کوئی تفصیل شیئر کی ہے۔

سنجے مشرا نے بھاسکر سنہا کے کردار کو نہایت گہرائی اور حساسیت کے ساتھ نبھایا، جسے ناقدین اور شائقین دونوں نے بے حد پسند کیا۔ فلم کو اس بات پر بھی سراہا گیا کہ اس نے ایک سنگین سماجی مسئلے کو غیر ضروری جذباتیت کے بغیر حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا۔نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد "بھکشک" کی کامیابیوں میں ایک اور اہم سنگ میل کا اضافہ ہو گیا ہے۔