PM Modi’s 139th Mann Ki Baat: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیراعظم نے ای سنجیونی کے ذریعے 50 کروڑ ٹیلی کنسلٹیشن، آئی آئی ٹی مدراس میں انسانی دماغ کی تھری ڈی میپنگ کا کیا تذکرہ
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش بھی منائی جاتی ہے، جسے ملک بھر میں قومی یومِ اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سالانہ ’رن فار یونٹی‘ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں۔ مودی نے کہا کہ یہ دوڑ ملک کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور قوم کے تئیں اپنے عزم کو تازہ کرنے کا موقع ہے۔





