Bharat Express DD Free Dish

26/11

چدمبرم نے بتایا کہ وہ وزارت خزانہ چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کپ میں خوش تھا کہ وزیر خزانہ کے طور پر اپنی میعاد مکمل کروں۔ میں نے پانچ بجٹ پیش کیے تھے اور اپریل 2009 میں انتخابات ہونے والے تھے، مگر بتایا گیا کہ پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے۔

تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کے بعد ہندوستان لایا گیا۔ یہ گرفتاری برسوں کی سفارتی اور قانونی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ تہور رانا کی امریکہ کو حوالگی روکنے کی تمام قانونی کوششیں، جس میں امریکی سپریم کورٹ میں ایک فوری اپیل بھی شامل ہے، ناکام رہی۔ اس کے بعد اسے خصوصی طیارے کے ذریعے لاس اینجلس سے ہندوستان لایا گیا۔

جج فشر نے 18 اگست کے حکم نامے میں کہا کہ "امریکی عدالت برائے اپیل برائے نویں سرکٹ کے سامنے زیر التواء تہور رانا کی اپیل پر فیصلے تک ان کی ہندوستان حوالگی پر روک لگا دی گئی ہے۔"

بھارت میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ  امریکہ  کی عدالت نے مینڈیٹ دیا ہے کہ 26/11 ممبئی حملے کا حملہ آور طہور رانا کی حوالگی ہونی چاہئے،یہ ایک طرح کا تعاون ہے جہاں دونوں ممالک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ، اور ہم اس سے باز نہیں آئیں گے۔